Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ایم پی آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس چھوڑنے کا کیا فیصلہ، 3 نومبر تک استعفے کا اعلان متوقع

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DEREK O BRIEN KA BENGAL GOVT PAR HAMLA, KAHA. LAW AND ORDER COLLAPSE HO CHUKA HAI

ایم پی  آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس چھوڑنے کا کیا فیصلہ، 3 نومبر تک استعفے کا اعلان متوقع
ایم پی آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس چھوڑنے کا کیا فیصلہ، 3 نومبر تک استعفے کا اعلان متوقع — August 28, 2026
سرینگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن جیتنے والے موجودہ رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے پارٹی قیادت سے "ناقابل حل اختلافات" کے بعد بالآخر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق سرینگر کے رکن پارلیمنٹ 3 نومبر سے پہلے اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔ 3 نومبر ان کے والد آغا سید مہدی کی برسی ہے۔

آغا سید مہدی کانگریس کے ساتھ وابستہ ایک بااثر شیعہ رہنما تھے جو سال 2000 میں اپنے آبائی علاقہ بڈگام میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مہدی کے قریبی ساتھی نے بتایا: "3 نومبر نیشنل کانفرنس اور لوک سبھا، دونوں سے استعفے کی آخری تاریخ ہے۔" یہ پیش رفت نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے آغا روح اللہ کو کھلے عام پارٹی چھوڑنے اور دوبارہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کا چیلنج دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

روح اللہ مہدی نے فاروق عبداللہ کے چیلنج کا جواب دلچسپ انداز میں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ ممکن نہیں کہ ڈاکٹر صاحب مجھ سے کچھ مانگیں اور میں انہیں خالی ہاتھ واپس بھیج دوں۔‘‘ تاہم انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر کے چیلنج کا جواب دینے کے لیے چند دن کا وقت مانگا تھا۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ نے اس معاملے پر اندرونی طور پر مشاورت شروع کردی تھی اور اب انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے روح اللہ مہدی کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد جموں و کشمیر کی پانچ اگست 2019 سے پہلے کی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر ایک تحریک شروع کرنا ہے۔ پانچ اگست2019کو بھاجپا کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کو دفعہ 370اور دفعہ 35اے کے تحت حاصل خصوصی آئینی اختیار کو ختم کرکے اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کر دیا۔

مہدی کے قریبی ساتھی نے مزید کہا: "استعفیٰ دینے کے بعد ہم آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے بھرپور تحریک شروع کریں گے۔ اگست 2019 میں ہم سے جو حقوق چھینے گئے، ہم انہیں واپس لینے کی کوشش کریں گے۔ لوگوں کے ساتھ ہماری ملاقاتیں عوامی خواہشات کو سمجھنے کی تیاری بھی تھیں اور ہمیں زبردست حمایت ملی ہے۔"

روح اللہ کا نیشنل کانفرنس سے الگ ہونا جموں و کشمیر کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ رواں سال کے آغاز میں بڈگام اور ادھم پور کے اہم ضمنی انتخابات ہارنے کے بعد حکمران جماعت کے لیے دوسرا وسط مدتی سیاسی امتحان ہوگا۔

بڈگام اسمبلی نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے روایتی گڑھ گاندربل کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 2024 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں دو حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔

نیشنل کانفرنس (این سی) کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن جیتنے والے موجودہ رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے پارٹی قیادت سے "ناقابل حل اختلافات" کے بعد بالآخر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn