اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں کیے گئے دو الگ الگ فضائی حملوں میں حماس کے دو ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ذکر کیا گیا کہ دونوں حملوں میں سے ایک حملہ شمالی غزہ کے علاقے الشاطئ میں کیا گیا جس کے نتیجے میں "بلال ابراہیم صالح رقیعی ہلاک ہو گئے جو حماس کے عسکری ونگ کے اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کے کمانڈر تھے"۔
بیان میں مزید اضافہ کیا گیا کہ ایک اور حملے نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں "عزام رفعت عبد عبادلہ ہلاک ہو گئے جو حماس کے خان یونس بریگیڈ کے ایک رکن تھے"۔
بیان کے مطابق دونوں افراد نے "گذشتہ دورانیے کے دوران اسرائیلی فوج کے دستوں اور اسرائیل کے شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں حصہ لیا تھا اور حماس کی صلاحیتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کام کیا تھا"۔ اسرائیل اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں حملوں کا نفاذ "خطرے کو ختم کرنے" کے مقصد سے کیا گیا تھا۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب غزہ کی پٹی میں صحت کے شعبے کے عہدیداروں نے اس سے قبل بتایا کہ جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
طبی عملے نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے جنوبی غزہ کی پٹی میں قصبہ القرارہ کے قریب ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک اور حملے نے شہرِ غزہ کے الشاطئ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کے اندر موجود شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جمعرات کے روز بعد میں ایک اور فضائی حملے نے شہرِ غزہ میں ایک گاڑی کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2025ء کے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر جاری جنگی کارروائیوں کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ مستقل طور پر بند نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد "غزہ میں حماس اور دیگر مسلح دھڑوں کے حملوں کو ناکام بنانا ہے" ۔
ادھر حماس اسرائیل پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس جامع منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے جس میں اسرائیلی افواج کا انخلا اور تحریک کا اسلحہ سے پاک ہونا بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں کیے گئے دو الگ الگ فضائی حملوں میں حماس کے دو ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments