Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

محمدن اسپورٹنگ کلب کی مشکلات میں اضافہ: صدر ہمایوں کبیر کے دیے گئے 1.5 کروڑ کے تینوں چیک باؤنس!

محمدن اسپورٹنگ کلب کی مشکلات میں اضافہ: صدر ہمایوں کبیر کے دیے گئے 1.5 کروڑ کے تینوں چیک باؤنس!

کلکتہ:عام جنتا انئین پارٹی کے بانی اور محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے صدر ہمایوں کبیر نے کلب کو ایک بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کلب کی مالی مدد کرنے کے نام پر ہمایوں کبیر کی جانب سے دیے گئے رقم کے تمام چیک باو¿نس ہو گئے ہیں، جس کے بعد کلب انتظامیہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خبر کے مطابق، ہمایوں کبیر نے 17 جولائی، 20 جولائی اور 30 جولائی کو 50-50 لاکھ روپے کے کل تین چیک کلب انتظامیہ کے حوالے کیے تھے۔ تاہم، 1.5 کروڑ روپے کی کل رقم کے یہ تینوں چیک بینک سے اکاو¿نٹ میں بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے واپس آ گئے۔چیک باو¿نس ہونے کی وجہ سے کلب کے سابق کھلاڑی عبدالقادری کے واجبات کی ادائیگی میں عہدیداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیفا کی جانب سے عائد کردہ ٹرانسفر بین کی وجہ سے محمدن کلب کسی نئے کھلاڑی کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کر پا رہا تھا۔ اگرچہ ہمایوں کبیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 10 اگست تک معاملہ حل ہو جائے گا، لیکن کلب کے عہدیدار انتہائی برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ"آئی ایف اے کے پاس ہمارے کچھ بقایاجات ہیں۔ ان کو ادا کرنے کے لیے میں نے ڈیڑھ کروڑ اور سیکرٹری نے 1.32 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔ میرے 50 لاکھ روپے کے تین چیکس میں سے دو پہلے باو¿نس ہوئے تھے اور ایک کی آخری تاریخ آج تھی۔ میری ایک ادائیگی موصول نہیں ہوئی تھی، اسی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔ جیسے ہی وہ رقم آئے گی، تمام بقایاجات صاف کر دیے جائیں گے۔ میں 10 اگست تک یہ تمام چیکس کلیئر کروا دوں گا۔" دوسری جانب، کلب کے سیکرٹری وسیم اکرم شدید ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ"میں نے انہیں صدر نہیں بنایا تھا۔ تاہم، جن وعدوں کے ساتھ وہ صدر بنے تھے، وہ ابھی تک پورے نہیں کر سکے۔ انہیں 6 جون کو صدر بنایا گیا تھا، لیکن آج تک انہوں نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا ہے۔ انہوں نے 13 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کے بعد سے وہ صرف الگ الگ تاریخیں دے رہے ہیں اور کوئی بھی وعدہ سچا ثابت نہیں ہواہے۔" وسیم اکرم نے مزید کہا کہ"کلب کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر ہونے کے ناطے مجھے یہ پوچھنا ہی پڑے گا کہ ایسا کیوں ہوا۔ وہ شاید اس معاملے کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہے اور اسے ہلکے میں لے رہے ہیں۔ لیکن اگر یوں ہی چلتا رہا تو ہم پر دوبارہ فیفا کی پابندی لگ جائے گی اور محمڈن کلب تباہ ہو جائے گا۔ کلب اس وقت شدید قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ یکم اگست تک فٹبالرز اور عملے کی تنخواہوں کی مد میں ہمیں تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ ہم یہ رقم کہاں سے لائیں گے؟ اس کے علاوہ، جس طرح وہ ایک اندرونی معاملے کو عوامی سطح پر لا کر مختلف باتیں کر رہے ہیں، اس پر ہمیں شدید حیرت ہے۔" ان تمام بحرانوں اور مالی مشکلات کے باوجود، محمڈن اسپورٹنگ کلب میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ دو دن پہلے ہی انہوں نے بنارس کے کلب 'باغپت ایف سی' کو 4-0 سے شکست دی تھی، جبکہ جمعرات کو کولکاتا لیگ میں 'سروچی سنگھ' کو 2-0 سے ہرا دیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 weeks ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 weeks ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments