Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

برطانیہ کے ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ پھیل گئی

برطانیہ کے ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ پھیل گئی

لندن: برطانیہ کے ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سفوک میں آگ پر قابو پانے کے لیے 120فائر فائٹرز مصروف ہیں جب کہ 18 فائر انجن اور خصوصی امدادی گاڑیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جنگل میں بھڑکنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے پیش نظر قریبی آبادی کو گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے اس وقت جوہری بجلی گھر کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم متاثرہ علاقوں سے متعدد گھروں کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کے لیے ضلعی کونسل کے تعاون سے عارضی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی تعداد 80 سے بڑھا کر 120 کر دی گئی اور ضرورت پر پڑوسی کاؤنٹیز اور قومی سطح کے امدادی وسائل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ اگلے 36 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments