ڈھاکا : زمبابوے سے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد وکٹ کیپر لٹن داس کو بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے 31 سالہ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹی 20 کے بعد ون ڈے فارمیٹ کی قیادت بھی سونپ دی ہے جب کہ نجم الحسن شنتو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رکھے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے بتایا کہ توحید ہردوئے کو وائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ مہدی حسن میراز ٹیسٹ ٹیم میں بدستور نجم الحسن شنتو کے نائب رہیں گے۔ یہ فیصلہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔ تمیم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کا ماننا ہے ریڈ بال اور وائٹ بال کی کرکٹ کے لیے الگ الگ کپتان ہونا زیادہ موثر حکمت عملی ہے۔ واضح رہے کہ مہدی حسن میراز کی قیادت میں بنگلہ دیش نے 20 میں سے 10 ون ڈے میچز جیتے جبکہ ان کی قیادت میں ٹیم نے ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ لٹن داس اس سے قبل بھی سات ون ڈے میچز میں بنگلہ دیش کی قیادت کر چکے ہیں جن میں 2022 میں بھارت کے خلاف 2-1 سے تاریخی سیریز فتح بھی شامل ہے۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments