امپھال، 12 جون : منی پور کے دارالحکومت سمیت پانچ اضلاع میں جمعرات کے روز کرفیو میں 12 گھنٹے کی مہلت دی گئی۔ امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، کاکچنگ، تھوبل اور بشنو پور میں ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔ منی پور حکومت نے جمعرات کے روز امپھال ویسٹ اور امپھال ایسٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔ تاہم حالات کشیدہ ہونے کے باعث بیشتر ادارے بند رہے۔ انٹرنیٹ خدمات پر پابندی تاحال نافذ ہے جس سے پانچ اضلاع میں پریشانیاں درپیش آرہے ہيں۔ آرام بائی ٹینگول (اے ٹی) نے اپنے ایک لیڈر کی گرفتاری کے خلاف 10 روزہ بند کی کال دی تھی جسے منگل کے روز واپس لے لیا گیا۔ سماجی و ثقافتی تنظیم اے ٹی نے کہا کہ ریاست گیر بند پرتشدد ہو رہا ہے۔ اے ٹی نے اعلان کیا کہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے یا دفتر یا راج بھون کی طرف مارچ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ لوگ ضروری اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے نکلے تو ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ کچھ اے ٹی ایم کھولے گئے جن میں لوگوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔
Source: uni urdu news service
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ