ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی مشہور اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سے بیٹی کی پیدائش کے بعد ملنے کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش ممبئی میں واقع ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی جو مکیش امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی میں ریلائنس اسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ان کی ننھی پری سے ملنے کے لیے اسپتال گئے تھے۔ یاد رہے کہ اداکار جوڑی کے امبانی خاندان سے اچھے تعلقات ہیں، رنویر سنگھ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ڈانس پرفارمنس بھی دی اور دیپیکا پڈوکون نے حاملہ ہونے کے باوجود بھی شادی کی تمام تقریبات میں شرکت کی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو ابھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا، اُنہیں ابھی مزید کچھ دنوں تک اسپتال میں داخل رہنا پڑے گا۔
Source: social media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں