Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

شادی کی تقریب میں قیامت صغریٰ، 22 افراد جل کر کوئلہ بن گئے

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

شادی کی تقریب میں قیامت صغریٰ، 22 افراد جل کر کوئلہ بن گئے
شادی کی تقریب میں قیامت صغریٰ، 22 افراد جل کر کوئلہ بن گئے — September 07, 2026
کنشاسا : کانگو میں شادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں بدل گئیں، خوفناک آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ اکثر لوگ دھویں میں پھنس گئے۔

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں شادی کی تقریب کے دوران خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ گزشتہ شب پیش آیا، جب شادی کی تقریب میں مہمان رقص میں مصروف تھے کہ اچانک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، آگ تیزی سے پھیلنے کے بعد تقریب میں موجود افراد نے جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق عمارت سے باہر نکلنے کے راستے تنگ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں مہمان ایک دوسرے میں پھنس گئے، دھویں سے دم گھٹنے کے باعث بھی کئی افراد مشکلات کا شکار ہوئے۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم شعلے ہفتے کی علی الصبح تک بھڑکتے رہے، امدادی کارکنوں نے عمارت کے اندر پھنسے متعدد افراد کو بحفاظت باہر نکالا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں عمارت سے باہر نکال کر سڑک کنارے رکھ دی گئیں۔

لنگوالا ضلع کے میئر نوربرٹ موشنگا نے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آتشزدگی کے بعد شادی ہال کا اندرونی حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں عمارت کے اندر جلی ہوئی اشیا، راکھ اور ٹوٹا ہوا فرنیچر دکھائی دیا، جبکہ شدید گرمی کے باعث دو بڑی کھڑکیاں بھی پھٹ گئیں۔

شہر کے میئر نے عمارت میں حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معائنے سے واضح ہے کہ حفاظتی ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

کنشاسا : کانگو میں شادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں بدل گئیں، خوفناک آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ اکثر لوگ دھویں میں پھنس گئے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn