بیونس آئرس : فیفا ورلڈ کپ2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 1 گول سے شکست اور لیونل میسی کے آخری ایونٹ پر ارجنٹائن میں اداسی اور فخر کے ملے جلے جذبات دیکھنے میں آئے۔ لیونل میسی کے مداحوں کا اپنے لیجنڈ کیلیے زبردست پذیرائی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شکست نہیں بلکہ لیونل میسی کے ورلڈ کپ کیریئر کے اختتام اور ایک سنہری دور کے خاتمے کا لمحہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیونس آئرس کے تاریخی علاقے میں واقع کیفے ریلیکس سمیت مختلف مقامات پر ہزاروں شائقین نے میچ بڑی بڑی اسکرینوں براہِ راست دیکھا۔ Messi's emotional tears آخری سیٹی بجتے ہی کئی مداح اشکبار ہوگئے جبکہ بعض شائقین جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو دلاسے دیتے رہے، 22 سالہ طالب علم کامیلو چیچیرو نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ شاید وہ میسی کو دوبارہ ورلڈ کپ میں کھیلتے نہ دیکھ سکیں۔ ایک اور نوجوان مداح خوان سائنز کا کہنا تھا کہ یہ لیونل میسی کا آخری ورلڈ کپ تھا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک پورا عہد ختم ہوگیا ہو۔ اگرچہ شکست نے شائقین کو مایوس کیا، تاہم رات ڈھلتے ہی بیونس آئرس کی سڑکوں پر آتش بازی، گاڑیوں کے ہارن اور قومی ترانوں کی گونج سنائی دینے لگی۔ ہزاروں افراد روایتی جشن گاہ اوبلیسک پہنچے جہاں انہوں نے قومی ٹیم اور لیونل میسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ last world cup ارجنٹائن کے صدر جاویئر میلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بہت شکریہ کھلاڑیوں، آپ نے آخری لمحے تک بھرپور مقابلہ کیا ارجنٹائن ہمیشہ سربلند رہے گا۔” میچ کے دوران ارجنٹائن کے حامی مسلسل امید لگائے بیٹھے رہے کہ ٹیم ایک بار پھر شاندار کم بیک کرے گی، تاہم اضافی وقت میں اسپین کے فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول نے تمام امیدیں ختم کردیں۔ میچ کے دوران امپائر نے اینزو فرنینڈیز کو یلو کارڈز دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا، جس کے بعد شائقین کی بے چینی مزید بڑھ گئی، اضافی وقت میں اسپین کے ایک گول کے بعد اسٹیڈیم اور کیفے میں گہری خاموشی چھا گئی۔ 62سالہ مداح ایبل ٹوریس نے جذباتی انداز میں کہا کہ ارجنٹائن نے آخری لمحے تک بھرپور جدوجہد کی اور یہی اس قوم کی اصل پہچان ہے کہ وہ ہر مشکل کے بعد دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ دوسری جانب میسی کے آبائی شہر روزاریو میں بھی سیکڑوں افراد جمع ہوئے جہاں آتش بازی اور نعروں کے ذریعے قومی ٹیم اور لیونل میسی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ میسی پہلے ہی ارجنٹائن کو عالمی چیمپئن بنا کر تاریخ میں امر ہوچکے ہیں اور قوم ہمیشہ ان پر فخر کرے گی۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
5 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
5 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
3 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
9 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments