فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ورلڈ چیمپئن اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ارجنٹینا کے کپتان اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے عالمی فٹبال کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم وہ ٹیم کے سنبھلنے تک آئندہ چند ماہ قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق میسی نے اپنے اس فیصلے سے ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور انہوں نے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی میچ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ ان کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2021 میں کوپا امریکا، 2022 فائنلسیما، 2022 فیفا ورلڈ کپ اور 2024 کوپا امریکا کے ٹائٹل جیتے جبکہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ لیونل میسی نے 2022 میں قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوایا تھا جب کہ حالیہ ٹورنامنٹ میں بھی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ارجنٹینا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ تھی۔ تاہم فائنل میں اسپین نے سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گو کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بطور کپتان کے ساتھ انفرادی کھلاڑی کے طور پر بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی اور ٹورنامنٹ میں انہوں نے 8 گول کرنے کے ساتھ 4 گول کرنے میں مدد بھی فراہم کی۔ تاہم وہ فائنل میں شکست کے بعد کافی دلبرداشتہ دکھائی دیے تھے۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments