Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

لیڈروں سے بہتر ہے بچوں کی حفاظت کروں‘، خاکی وردی چھوڑ کر اتراکھنڈ کے جوان شیر سنگھ پہنچ گئے جنتر منتر

نیٹ پیپر لیک معاملے پر دہلی کے جنتر منتر میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران اتراکھنڈ پولیس کے ایک سپاہی شیر سنگھ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفے کے بعد وہ سیدھے احتجاجی مقام پر پہنچے اور مظاہرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک میں شامل ہو گئے۔ احتجاج کے دوران سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے شیر سنگھ کو اسٹیج پر مدعو کیا اور ان کے استعفے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران مظاہرین پر ہونے والے لاٹھی چارج سے دلبرداشتہ ہو کر شیر سنگھ نے یہ فیصلہ کیا۔اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے سابق پولیس اہلکار شیر سنگھ نے کہا، ’’اب لیڈروں کو سکیورٹی دینے کے بجائے میں عام لوگوں اور طلبہ کے حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہتا ہوں۔ اگر انصاف کی آواز اٹھانا بغاوت ہے تو میں باغی کہلانے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے اپنے کندھے سے اتراکھنڈ پولیس کا بیج اتار کر ابھیجیت دیپکے کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی گزشتہ 20 جون سے جنتر منتر پر مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی کے اہم مطالبات میں نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ، امتحانی نظام میں اصلاحات اور متاثرہ طلبہ کو انصاف فراہم کرنا شامل ہے۔ فی الحال سی جے پی نے ’’ہر ضلع، ایک دن، ایک مطالبہ‘‘ کے نعرے کے ساتھ ملک گیر پُرامن احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ایسے میں ایک پولیس اہلکار کا ملازمت چھوڑ کر اس تحریک میں شامل ہونا عوامی اور سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments