Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

پیپر لیک معاملہ میں سخت سزا والے بل کو مودی کابینہ کی ملی منظوری، 10 سال کی جیل اور 10 کروڑ روپے جرمانہ کا التزام

پیپر لیک تنازعہ اور طلبا کی جاری تحریک کے درمیان جمعہ کو مرکزی حکومت نے بیک وقت 2 محاذوں پر سرگرمی دکھائی ہے۔ ایک جانب وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی آن سیکورٹی (سی سی ایس) اور کابینہ کمیٹی آن اکنامک افیئرز (سی سی ای اے) کے اجلاس کے بعد مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ترمیم شدہ پیپر لیک بل کے مسودے پر بحث کی گئی اور اسے منظوری دے دی گئی۔ دوسری جانب کابینہ کے اجلاس میں ’پبلک اگزامنیشنز (پریوینشن آف اَن فیئر مینز) ایکٹ، 2024‘ کو مزید سخت بنانے کی تجویز پر بحث ہوئی۔ حکومت آئندہ ہفتے مانسون اجلاس کے دوران اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں پیپر لیک مافیا کے خلاف سخت دفعات شامل ہوں گی۔ خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتوں کو قانونی پشت پناہی دی جائے گی اور فاسٹ ٹریک عدالتوں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ 3 ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کر کے فیصلہ سنا سکیں۔ اس کے علاوہ پیپر لیک معاملے میں 10 سال کی سزا اور 10 کروڑ روپے جرمانے کی بھی تجویز ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’’پیپر لیک کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ یہ لاکھوں طلبا اور ان کے خاندانوں کے مستقبل سے جڑا معاملہ ہے اور حکومت قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کے لیے نیا قانون لانے جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری طور پر ضروری کارروائی شروع کرنے کی ہدایات بھی دی تھیں۔ اب کابینہ کی منظوری کے بعد سب کی نظریں اگلے ہفتے پارلیمنٹ کی کارروائی پر ہوں گی، جہاں اس اہم بل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے جمعرات کو وزارت تعلیم میں ایک بڑی انتظامی تبدیلی بھی کی ہے۔ حکومت نے 1994 بیچ کے راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر نریش پال گنگوار کو محکمۂ اعلیٰ تعلیم کا نیا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ونے جوشی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments