Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’طلبہ پر گولیاں چلانے والی حکومت…‘، بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن ایوان میں شدید ہنگامہ، کارروائی ملتوی

بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن جمعہ کو طلبہ تحریک کے معاملے پر زبردست سیاسی ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کے اراکین آمنے سامنے آ گئے۔ شدید شور شرابے، نعرے بازی اور تلخ جملوں کے تبادلے کے باعث اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار کو محض پانچ منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ کارروائی کے آغاز پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن اسمبلی آلوک مہتا نے پٹنہ سے لے کر دہلی تک طلبہ پر ہونے والے لاٹھی چارج اور پولیس کارروائی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جائز مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے بے قصور طلبہ پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں اور یہاں تک کہ گولیاں بھی چلائیں۔ اپوزیشن کے ان الزامات پر بی جے پی، جنتا دل (یونائیٹڈ) اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے اراکین نے سخت اعتراض کیا۔ ایل جے پی کے رکن راجو تیواری نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر پولیس، میڈیا، رہنماؤں اور عام شہریوں پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے ایوان میں ایسے عناصر کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ہنگامے کے دوران اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار نے اراکین سے پرسکون رہنے اور سوالیہ وقفہ چلنے دینے کی اپیل کی، لیکن دونوں جانب سے جاری ہنگامے اور تلخ بیانات کے باعث ان کی اپیل بے اثر رہی۔ آخرکار اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments