Entertainment

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا: چاہت فتح علی خان

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا: چاہت فتح علی خان

کئی مداحوں کی طرح خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پسند نہیں آئی، اس لیے انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے دیے ہیں۔ برطانیہ میں چاہت فتح علی خان نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 مرتبہ دودھ پیتا تھا جس سے جسم ٹھیک رہتا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے کہا کہ امریکا سے ہار گئے، بنگلا دیش سے بھی ہار گئے، لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا بند کر دیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو دودھ پینے، دہی اور پھل کھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے، پاکستان ٹیم کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا، لگتا ہے خوشی نہیں ہے، جو بھی کام کریں خوشی سے کریں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments