لاس اینجلس کے جنگلات میں گھرے قیمتی اور مہنگی ترین پراپرٹی کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک تجزیہ کاروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ نقصانات کے بدلے بیمہ ادائیگیاں 20 بلین ڈالرز تک ہوسکتی ہیں۔ تاہم آگ کے شمال مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل جانے کے باعث ہونے والی مزید تباہیوں کے باعث بیمہ ادائیگیوں میں اضافہ 30 بلین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ خوفناک آتشزدی سے املاک اور جانی نقصان کا بیمہ کرنے والے عالمی ادارے بھی تباہی کے اثرات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز انکارپوریشن نے کہا کہ متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم ادا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اب تک لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 ہزار سے زائد ایکڑ پر پھیلی 12 ہزار مہنگی عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ علاوہ ازیں تجزیہ کاروں نے بیمہ شدہ نقصانات کا تخمینہ 10 بلین سے 30 بلین ڈالر کے درمیان لگایا جو کہ غیر بیمہ شدہ نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 40 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
Source: social media
اسرائیل اب حماس کو منظم, مسلح اور تازہ دم ہونے کا موقع نہ دے، جنگ شروع کرے؛ امریکا
اسرائیل رواں سال ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی اخبار
جرمنی میں ایک شخص نے ہڑتال پر بیٹھے مزدوروں پرگاڑی چڑھادی
جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں پولیس پر چاقو کا حملہ: افغان شہری پر مقدمے کا آغاز
پوتین سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ، ولی عہد بھی شریک ہوں گے : ٹرمپ
سوڈانی فوج نے جیاد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
مصر اور قطر کی ثالثی؛ حماس ہفتے کے روز اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ
خاتون کا روزانہ دفتر جانے کیلیے ہوائی جہاز کا سفر! وجہ نا قابل یقین
’’کنگ کانگ‘‘ دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار، حیرت انگیز خصوصیات
ڈنمارک کا انروا کو 1.4 ملین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ