پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی عدم موجودگی کو جواز بنا کر 190 ملین پاؤنڈ (القادر ٹرسٹ) کیس کا فیصلہ موخر کرنا انتہائی مضحکہ خیز اور عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ سوموار کے روز عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کرتے ہوئے احتساب عدالت نے سترہ جنوری کی تاریخ دے دی تھی۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔ سوموار کے دن صبح گیارہ بجے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے کچھ ہی دیر قبل جج کی جانب سے نئی تاریخ سامنے آ گئی۔ اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے جج ناصر جاوید نے ریمارکس دیے کہ انھوں نے دو گھنٹے انتظار کیا اور ملزم عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ منگل کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں جج صریحا غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کی سماعت ہمیشہ دن 11:30 سے 12 بجے کے درمیان شروع ہوتی ہے۔ ان کے مطابق سوموار کے روز بھی اس کیس کی سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر تھا لیکن ان کے وکلا کی آمد سے بھی قبل قریباً 9 بجے انھیں اطلاع دی گئی کہ جج صاحب آ گئے ہیں۔ ’میری نقل و حرکت جیل تک محدود ہے اور میرا قانونی حق تھا کہ میں وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی دو مقدمات میں جج ابولحسنات اور جج محمد بشیر ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنا چکے ہیں بالکل اسی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی سنایا جا سکتا تھا۔ ’مگر میری عدم موجودگی کا جواز بنا کر فیصلہ موخر کر دینا انتہائی مضحکہ خیز اور عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔‘
Source: social media
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی
میں نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کرکے وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاری کرلی ہے: میلانیا ٹرمپ
غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
کویت میں شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
کویت کے سابق وزیرِ داخلہ کو کرپشن کیسز میں 14 سال قید کی سزا
ے 190 ملین پاؤنڈ کیس: میری عدم موجودگی کا جواز بنا کر فیصلہ موخر کرنا مضحکہ خیز ہے، عمران خان
روسی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے ہندستانی شہری ہلاک، دوسرا زخمی: وزارتِ خارجہ
ایران کا اسرائیل پر "پیجر" کی طرز پر سینٹری فیوجز پر "بوبی ٹریپنگ" کا الزام