International

پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی

پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی

کیف: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کے بعد ماسکو نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے حکام نے بدھ کو کہا ہے کہ اپنے حملے کے آغاز کے بعد سے روس نے یوکرین پر اپنا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔ یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین پر گزشتہ رات ریکارڈ 728 شہید اور ڈیکوی ڈرونز اور 13 میزائل داغے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں سے لوٹسک شہر، جو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد کے ساتھ یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 4 جولائی کو روس نے یوکرین پر 539 ڈرونز سے حملہ کیا تھا، جس کا ریکارڈ ابھی توڑا گیا ہے، تاہم اس حملے میں ہونے والے نقصان کو کیف کی جانب سے محدود بتایا جا رہا ہے اور فوری طور پر ہلاکتوں کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیف کے لیے مزید فوجی مدد کا وعدہ کرنے اور لادیمیر پیوٹن پر امن مذاکرات پر ناکام بنانے پر تنقید کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق جواب میں یوکرین نے رات کو روس کی طرف 86 ڈرون بھیجے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments