روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کے شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی لہریں ٹکرا گئیں۔ روسی وزیر کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ زلزلے سے چند افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ ممکنہ سونامی لہروں کے پیش نظر بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاریکردی گئی۔ انڈونیشیا، جاپان اور فلپائن نے بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کردی ہے۔ امریکا نے کیلی فورنیا، واشنگٹن کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی۔ اس کے علاوہ برٹش کولمبیا، الاسکا کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز روس کے کمچٹکا جزیرہ نما میں شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ نسبتاً کم گہرائی میں آیا اور اس کی شدت اس قدر تھی کہ بڑی لہریں پیدا ہوئیں۔ سخالین اوبلاسٹ کے گورنر ویلیری لیمارینکو کا کہنا ہے کہ سیویرو کورلیسک میں شدید زلزلے کے بعد اس ٹاؤن کو خالی کرایا جا رہا ہے۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے