سعودی عرب کے سرکاری چینل "الاخباریہ" نے مسجد الحرام سے ایک روح پرور ویڈیو نشر کی ہے جس میں متعدد معتمرین کو کعبہ شریف کی دیواروں کے قریب اعتکاف کی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ وہ پُرسکون ماحول میں ہاتھ اُٹھائے دعا اور گریہ و زاری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں مطاف کے حصے میں مسلسل صفائی کے انتظامات بھی دکھائے گئے ہیں، جہاں متعلقہ ٹیمیں باقاعدگی سے فرش اور دیگر سطحوں کو جراثیم سے پاک کر رہی ہیں۔ یہ اقدامات زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں۔ یہ مناظر ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عمرہ زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کے تحت عبادات کی ادائیگی کو منظم اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے