International

جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس

جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس

فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی پیشکش کی تھی لیکن اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کو مسترد کر دیا۔ جمعرات کی شب جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات میں "مثبت اور ذمے دارانہ رویہ" اپنائے ہوئے ہے۔ تنظیم نے نیتن یاہو پر "چالاکی اور ٹال مٹول" کا الزام عائد کیا۔ حماس نے وضاحت کی کہ اس نے پہلے ایک جامع تبادلہ معاہدے کی تجویز دی تھی، جس کے تحت تمام قیدیوں کو ایک ہی مرحلے میں رہا کیا جائے، اس کے بدلے میں جنگ کا مستقل خاتمہ، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی کی ضمانت ہو۔ لیکن نیتن یاہو نے اس پیشکش کو اسی وقت رد کر دیا تھا اور اب بھی مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ادھر جمعرات کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، کیونکہ فریقین کے درمیان اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے نقشے پر بنیادی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں بنیادی رکاوٹ اسرائیلی انخلا کے حالیہ نقشے پر ہے، جسے حماس نے قبول نہیں کیا۔ ادھر اطلاع ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف چند دنوں میں قطری دار الحکومت دوحہ پہنچیں گے تاکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے وفود کے درمیان قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی کوشش جاری ہے، جس کا مقصد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے تک پہنچنا ہے۔ اسرائیلی اخبار "یدیعوت آحرونوت" کے مطابق موجودہ مذاکراتی تجویز میں 60 روز کی جنگ بندی شامل ہے، جس کے دوران دس زندہ اسرائیلی قیدیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا جائے گا (آٹھ قیدی پہلے دن، جبکہ دو قیدی پچاسویں دن)، نیز 18 اسرائیلیوں کی لاشیں بھی تین مرحلوں میں واپس کی جائیں گی۔ اس کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس تجویز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کے اختتام کے مرحلوں کا ضامن بنانے کی شق بھی شامل ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments