International

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تمام 49 افراد ہلاک

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تمام 49 افراد ہلاک

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی ایئر ٹریفک کنٹرول کا امُر ریجن میں طیارے سے رابطہ منقطع ہوا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں 49 افراد سوار تھے۔ روس کے لاپتہ مسافر طیارے کے ’آگ میں گھرے ملبے‘ کا سراغ ملا ہے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل روس کے ایک علاقائی گورنر نے کہا تھا کہ ایک مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 49 افراد سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی مسافر طیارہ ملک کے انتہائی مشرقی حصے میں ریڈار سے غائب ہوا تھا۔ ایمرجنسی رسپانس کی وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے انتونوف 24 مسافر طیارے کی باقیات تلاش کر لی ہیں۔ وزارت نے ٹیلی کام پر بیان میں کہا کہ ’ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے طیارے کے آگ میں گھرے ملبے کو دیکھ لیا ہے۔‘ قبل ازیں مقامی ایمرجنسی رسپانس کی وزارت نے تصدیق کی تھی کہ سائبیریا کی انگارا نامی ایئرلائن کے یہ طیارہ چین کی سرحد سے متصل امور علاقے کے ایک قصبے ٹنڈا میں اپنی منزل کے قریب پہنچتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا۔ علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments