International

سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی

سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی

سعودی عرب کی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت جدہ میں ہونے والے اجلاس میں غیر سعودیوں کو ملک میں جائیداد کی ملکیت کا حق دینے کے نئے قانون کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ولی عہد نے انڈونیشیا کے صدر برابوو سوبيانتو سے ہونے والی باضابطہ ملاقات اور جرمن چانسلر فریڈرِش میرٹز سے موصولہ ٹیلیفونک رابطے کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ اسی ضمن میں سعودی-انڈونیشین اعلیٰ رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں حاصل ہونے والے نتائج کو سراہا گیا، جنہوں نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات اور ان کے فروغ کے عزم کو نمایاں کیا۔ ساتھ ہی صاف توانائی، پیٹروکیمیکل صنعت، ایوی ایشن فیول سروسز سمیت کئی شعبوں میں نجی اداروں کے مابین معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات کے قائم مقام، ڈاکٹر عصام بن سعید نے بتایا کہ کابینہ نے عالمی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر بھی گفتگو کی، جن میں "اوپیک پلس" کے رکن ممالک سے تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھنا شامل ہے تاکہ تیل منڈیوں میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔ کابینہ نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ سعودی عرب نومبر میں اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یونیدو) کی 21ویں جنرل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کا مقصد پائیدار صنعتی ترقی، جدیدیت، اور تکنیکی منتقلی سے متعلق عالمی چیلنجز کے لیے مشترکہ حل پیش کرنا ہے۔ دوسری جانب کابینہ نے بچوں کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی پیش کردہ قرارداد کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں متفقہ منظوری پر بھرپور انداز میں سراہا۔ یہ قرارداد "سائبر اسپیس میں بچوں کے تحفظ" کے لیے ولی عہد کی عالمی مہم کا تسلسل ہے، جو ایک محفوظ اور جامع ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کی عملی کوششوں کی عکاس ہے۔ کابینہ نے اس امر پر فخر کا اظہار کیا کہ سعودی عرب نے 2025 ءکے عالمی مسابقتی رپورٹ میں سائبر سیکیورٹی کے میدان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی کو تکنیکی ترقی، ترجیحی ٹیکنالوجیز کی مقامی کاری اور بین الاقوامی تعاون کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments