روس کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین نے پہلے ہی روسی تیل کے ڈپو پر حملہ کر کے 3 سال پرانی جنگ میں توانائی کے مقامات پر مجوزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ ذاخارووا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز پیش کرنے والے امریکا پر منحصر ہے کہ وہ یوکرین سے اس کے اقدامات پر جواب طلب کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کیف نے امریکی صدر کی تجویز کردہ جنگ بندی ختم کر دی ہے، اب سوال یہ ہے کہ امریکا اس معاملے کو کس طرح سنبھالتا ہے؟ روسی مقامی حکام کے مطابق جنوبی روس میں فائر فائٹرز ابھی تک یوکرین کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں آئل ڈپو میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد توانائی کے اہداف پر 30 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کیا اور یوکرین نے بھی 30 دن کی جنگ بندی قبول کی۔
Source: social media
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مہاجر کیمپوں پر دھاوے درجنوں فلسطینی گرفتار
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
’سجا سنورہ مُردہ مائیکرو فون پکڑے سوگواروں سے مخاطب‘:واقعہ کیا ہے؟
ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکا یوکرین سے جواب طلب کرے: روس
غزہ میں جنگ بندی تجویز ناکام ہوئی تو اسرائیل کیخلاف مزید کارروائی کریں گے، برطانیہ

الشفاء ہسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، فوری فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے:ڈائریکٹر
امریکا کے انتہائی متنازعہ سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے