امریکا کے نوبیل انعام یافتہ، انتہائی متنازعہ مگر قابل احترام سفارت کاروں میں سے ایک سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر ایک سو برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہنری کسنجر کا انتقال ریاست کنکٹی کٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے۔ ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں بھی وائٹ ہاؤس کی میٹنگز میں شریک ہوتے رہے جبکہ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارت کاری اور قیادت سے متعلق غیر معمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے۔ 2023 میں انہوں نے بیجنگ کا غیرمعمولی دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ ہنری کسنجر 1970 میں صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں۔ ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات چیت ممکن ہوئی تھی اور اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات میں بھی وہی پیش پیش تھے۔ ہنری کسنجر نے پیرس امن معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ طویل عرصے سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اس پالیسی پر کسی نہ کسی طرح اپنے نقوش رکھتے تھے۔
Source: Social Media
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مہاجر کیمپوں پر دھاوے درجنوں فلسطینی گرفتار
’سجا سنورہ مُردہ مائیکرو فون پکڑے سوگواروں سے مخاطب‘:واقعہ کیا ہے؟
ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ
عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان
الشفاء ہسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، فوری فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے:ڈائریکٹر

غزہ میں جنگ بندی تجویز ناکام ہوئی تو اسرائیل کیخلاف مزید کارروائی کریں گے، برطانیہ
سعودی ولی عہد سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات