International

عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان

عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان

طالبان حکومت نے دو سینیئر عہدے داروں کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری مسترد کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے طالبان امیر اخوندزادہ ہیبت اللہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ خواتین کے خلاف امتیاز برتتے ہوئے ان دونوں نے انسانی حقوق کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ اس چیز کے عدالت کے سامنے باقاعدہ شواہد موجود ہیں۔ تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان الزامات کو مسترد کیا اور کہا ہے یہ احمقانہ اقدام ہے۔ اس طرح کے اقدامات طالبان کے شریعت کے ساتھ کمٹمنٹ کو کمزور یا متاثر نہیں کر سکتے۔ ترجمان طالبان نے یہ بھی کہا ہے طالبان حکومت ایسی کسی فوجداری عدالت کو نہیں جانتی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments