International

ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ

ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ

ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی، 161 افراد تاحال لاپتہ، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ کا کہنا ہے کہ کیر کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 94 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے، لاپتہ افراد میں کیمپ مسٹک کی 5 لڑکیاں اور ایک کونسلر شامل ہے۔ علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کردیا، وہ متاثرہ علاقوں کا جمعہ کو دورہ کریں گے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کیئر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی، ہلاک ہونے والوں میں کیمپ کا عملہ بھی شامل ہے، ریاست بھر میں 28 بچوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیلاب کے بعد 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے رکھا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دریں اثنا ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب کے بعد اسٹاف کی کمی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے انسپکٹرجنرل کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔ چک شومر نے کہا ہے کہ قومی موسمیاتی سروس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، کیا اسٹاف کی کمی سے وارننگ میں تاخیر یا درستگی میں کمی آئی؟ ٹیکساس میں فلیش فلڈ سے 91 افراد ہلاک ہوئے، 28 بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ نیشنل ویدر سروس کا سان انتونیو دفتر بھی عملے کی کمی کا شکار ہے، سیلاب کے دوران وارننگ کوآرڈینیٹر کی نشست خالی تھی، ٹرمپ نے وفاقی کٹوتیوں سے ہلاکتوں کے تعلق کو مسترد کردیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments