امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی۔ پاک بھارت جنگ میں صورتحال انتہائی خراب تھی، ایٹمی جنگ کا خطرہ تھا۔ امریکی صدر نے یہ تبصرہ وائٹ ہاؤس میں بعض ریپبلکن ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ عشائیہ کے دوران کیا۔ لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ لڑاکا طیارے بھارت کے تھے یا پاکستان کے۔ امریکی صدر نے کہا، ’’دراصل طیاروں کو ہوا میں مار گرایا جا رہا تھا۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اصل میں پانچ جیٹ طیارے مار گرائے گئے۔‘‘ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے چند دن بعد 10 مئی کو ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ بھارت نے کئی ہائی ٹیک پاکستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا، حالانکہ انہوں نے تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فضائیہ (پی اے ایف) کے صرف ایک طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے رافیل سمیت چھ بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کے اس دعوے کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے مسترد کردیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جنگ کے دوران کچھ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ جنرل چوہان کا کہنا تھا کہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں نقصان ہوا لیکن مسلح افواج نے فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرتے ہوئے پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے مزید یرغمالی جلد رہا ہوجائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ جنگوں کے دوران اپنی کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپٹو میں امریکا دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ امریکا کو دنیا بھر کے لیے کرپٹو کرنسی کا مرکز بنائیں گے۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی