International

روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے

روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے

یونیورسٹی میں جیو فزکس اور ٹیکٹونکس ڈویژن کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیلن جینیسوزکی کا کہنا ہے کہ روس کے مشرقی ساحل کے نزدیک آنے والے زلزلے کا شمار ریکارڈ شدہ تاریخ کے دس شدید ترین زلزلوں میں ہوتا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق، 8.8 کی شدت کا یہ زلزلہ تاریخ کا چھٹا شدید ترین زلزلہ ہے۔ اس کے علاوہ، 2010 میں چلی کے بایوبیو میں آنے والا زلزلہ اور 1906 کا ایکواڈور کا زلزلہ بھی 8.8 کی شدت کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ چلی کے زلزلے کے بارے میں یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ کوئیری ہیو شہر کے قریب سمندر میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں 523 افراد ہلاک اور 370,000 سے زیادہ گھر تباہ ہوئے تھے۔ ایکواڈور کے زلزلے کے بارے میں یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ اس زلزلے نے طاقتور سونامی کی لہروں کو جنم دیا تھا جو شمال میں سان فرانسسکو تک پہنچی تھیں۔ اس زلزلے کے نتیجے میں 1500 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچواں شدید ترین زلزلہ 1952 میں روس کے کامچٹکا کرائی علاقے میں ہی آیا تھا۔ یہ ’دنیا کا پہلا ریکارڈ کیا گیا 9 شدت کا زلزلہ تھا۔‘ اس زلزلے نے ’ایک بڑے سونامی کو متحرک کیا جو ہوائی سے ٹکرایا اور اس کے نتیجے میں 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا۔‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments