International

جنوبی کوریا کے سابق  صدر کو حراست میں لے لیا گیا

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو حراست میں لے لیا گیا

سیؤل: مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے سلسلے میں جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو دوسری بار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست پر سات گھنٹے طویل سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مارشل لاء کی ناکام کوشش پر سابق صدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد یون سک یول کو حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے سابق صدر یون سک یول کو رواں برس اپریل میں آئینی عدالت نے صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا سابق صدر چودہ دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیے گئے تھے۔ مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب ہونے کے بعد یون سک یول کو ان کے فرائض سے معطل کر دیا گیا تھا، جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے تمام 300 اراکین نے یون سک یول کے خلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور 204 ارکان نے ان کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ سابق صدر نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء کا فیصلہ واپس لے لیا تھا، تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر کو چند روز قبل حراست میں بھی لے لیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments