امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے کی حمایت کرتی ہو۔ کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ابھی بھی 1962 سے جاری امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کا یہ اقدام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جائے گا،جنہوں نے 2021 میں اپنے پہلے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ دوسری جانب امریکی اعلان پر کیوبا نے بھی ردعمل میں 533 قیدیوں کو رہا کرنےکا اعلان کیا ہے۔ کیوبا کی وزارت خارجہ کے مطابق مختلف الزامات پر قید 533 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ