مشتعل صہیونی مظاہرین نے فوجی اہلکاروں سے تصادم کے بعد اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر اتش کر دیا۔رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید تصادم ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی آبادکاروں نے گزشتہ شب مغربی کنارے کے علاقے بیت ایل میں قائم اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ فوجی اڈہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ سے بیسان علاقے کا ایک صہیونی شہری زخمی ہو گیا، جس کے بعد صہیونی آبادکاروں میں غصہ بھڑک اٹھا۔ مشتعل آبادکاروں نے نہ صرف فوجی اڈے کو نذر آتش کر دیا بلکہ صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کئے اور ان کے سازوسامان کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق، آگ لگنے کے نتیجے میں اہم تکنیکی نظام بھی تباہ ہوا، جو مرکزی کمان کے زیر استعمال تھا۔ایک صہیونی سکیورٹی اہلکار نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور سرخ لکیر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
Source: social media
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
امریکا کا فلسطینیوں کی امداد کیلیے اسرائیلی گروپ کو اربوں ڈالر دینے کا اعلان
بد ترین منظرنامہ یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ممانعت سے متعلق معاہدے سے نکل جائے : ماکروں
امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی وارننگ
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ
بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے
امریکی اور اسرائیلی بموں کا نشانہ بننے والے ایران کے فردو جوہری مرکز پر تعیمراتی کام جاری
غزہ میں اسرائیلی جنگ:امریکی و جرمنی اسلحہ سازکمپنیوں کوسرمایہ کاری فہرست سےنکال دیا۔ ناروے
سعودی عرب : خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت شروع
صہیونی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر اتش کر دیا
حکومت بنی توبہارکو اسکاٹ لینڈبنا دوں گا‘‘، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ
غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی