International

غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان

غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان

مغربی غزہ میں سمندر کنارے واقع ایک کیفے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی کارکنان اور عینی شاہدین کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں اور مقامی رہائشیوں میں مقبول اس کیفے پر حملہ پیر کو ہوا۔ غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام محکمہ برائے شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے البقہ کیفے سے 20 لاشوں اور درجنوں زخمیوں کو نکال لیا ہے۔ یہ کیفے خیموں کی مدد سے بنایا گیا ہے اور سمندر کے کنارے واقع ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے باعث وہاں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا ہے اور ریسکیو کارکنان اب بھی وہاں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ مقامی پروڈکشن کمپنی سے منسلک کیمرامین عزیز االعفیفی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کیفے جا رہا تھا اور ابھی وہاں سے چند ہی میٹر دور تھا جب زوردار دھماکہ ہوا۔‘ ’میں کیفے کی طرف دوڑا۔ میرے ساتھی اور جن لوگوں سے میں روز ملاقات کرتا ہوں وہ وہاں موجود تھے۔ وہ ایک خوفناک منظر تھا، ہر طرف لاشیں، خون اور چیخیں تھیں۔‘ مقامی کارکنان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں وہ لمحہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جب اطلاعات کے مطابق ایک اسرائیلی طیارے نے اس علاقے پر میزائل فائر کیا۔ دھماکے کے بعد منظرِ عام پر آنے والی ویڈیوز میں زمین پر لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ البقہ کیفے صحافیوں اور مقامی کارکنان میں بہت مقبول تھا کیونکہ انھیں وہاں انٹرنیٹ تک رسائی، بیٹھنے اور کام کرنے کی جگہ میسر تھی۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کے حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments