حماس نے آج فلسطینی دھڑوں کو غزہ کے قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں ایک سیاسی بریفنگ پیش کی اور ثالثوں کی تجاویز پر اسرائیل کے موقف کا انکشاف کیا۔ تحریک حماس نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے 11 جون کو قطر کی طرف سے وٹکوف تجویز کے حوالے سے پیش کی گئی کچھ ترامیم سے اتفاق کیا لیکن انسانی امداد اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی شقوں سے متعلق ترامیم کو مسترد کر دیا۔ حماس نے وضاحت کی کہ اسرائیل نے ثالثوں کو مطلع کیا کہ وہ مذاکراتی مراحل کے دوران تحریک کے بعض مطالبات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم حماس نے زور دیا کہ مذاکرات کے نئے دور اس وقت تک شروع نہیں کیے جا سکتے جب تک کہ امداد اور واپسی سے متعلق دفعات میں ترمیم نہ کردی جائے کیونکہ یہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے ضروری عناصر ہیں۔ واضح رہے جنگ بندی کی حالیہ کوششوں سے واقف فلسطینی اور مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ ثالثی کرنے والے قطر اور مصر نے جنگ کے دونوں فریقوں کے ساتھ اپنے رابطے تیز کر دیے ہیں تاہم مذاکرات کے نئے دور کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ حماس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پیشرفت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسرائیل اپنی پوزیشن تبدیل کرے اور جنگ ختم کرنے اور غزہ سے انخلاء پر رضامند ہوجائے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک جنگ ختم نہیں کرے گا جب تک کہ حماس کو غیر مسلح نہیں کردیا جاتا۔ تاہم حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔
Source: social media
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس پلان پر شدید تنقید: ’اب ایک نئی پارٹی بنانے کی ضرورت ہے‘
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
صہیونی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر اتش کر دیا
حکومت بنی توبہارکو اسکاٹ لینڈبنا دوں گا‘‘، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ
غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان
بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے
شام اور لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں دل چسپی ہے، جولان پر بات نہیں ہو گی : اسرائیل
ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی