یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فرانس میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے جس کے باعث منگل کو پیرس میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایفل ٹاور کے بلندترین حصے کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پیرس میں آلودگی پھیلانے والی ٹریفک اور تیز رفتاری پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ فرانس سمیت یورپ کے کئی ممالک جن میں اٹلی، یونان، بلقان اور جزیرہ نما آئبیرین شامل ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث صحت سے متعلق ایمرجنسی الرٹس اور جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے خطرات پر وارننگز جاری کی جا چکی ہیں۔ فرانسیسی موسمیاتی ادارے ’میٹیو فرانس‘ کے مطابق ملک بھر کے 16 علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں جبکہ 68 علاقوں بلند ترین ٹمپریچر سے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی معمول سے کہیں زیادہ یعنی 20 تا 24 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ ایفل ٹاور کے آپریٹرز نے گرمی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر اس کے بلند ترین حصے کو منگل اور بدھ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم پہلی اور دوسری منزل تک عوام کی رسائی برقرار ہے۔ اس دوران شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین کی گئی ہے۔ پیرس کے علاقے ایلے ڈے فرانس میں اوزون کی سطح بڑھنے کے سبب صرف کم آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو مخصوص اوقات میں سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہے جبکہ بعض علاقوں میں رفتار کی حد 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔
Source: social media
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس پلان پر شدید تنقید: ’اب ایک نئی پارٹی بنانے کی ضرورت ہے‘
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
صہیونی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر اتش کر دیا
حکومت بنی توبہارکو اسکاٹ لینڈبنا دوں گا‘‘، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ
غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان
بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے
شام اور لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں دل چسپی ہے، جولان پر بات نہیں ہو گی : اسرائیل
ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی