International

ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے جس میں امریکی شہریوں کی شہریت منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے دوسری مدت کے لیے امریکی صدارت کا منصب سنبھالا ہے۔ ان کے کئی فیصلے دنیا بھر میں موضوع بحث بنے اور ان پر کڑی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ اب ٹرمپ انتظامیہ کا جرائم میں ملوث امریکیوں کی شہریت منسوخی اور ملک بدری کا نیا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جرائم میں ملوث شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ انصاف کے بعد احکامات جاری ہونے کے بعد سنگین جرم میں ملوث ایک امریکی شہری ایلیٹ ڈیوک کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ ایلیٹ ڈیوک سابق امریکی فوجی ہے، تاہم اس کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی تھی۔ امریکی محکمہ انصاف کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلیٹ ڈیوک امریکی شہریت حاصل کرنے سے قبل جرائم میں ملوث رہا ہے۔ امریکی شہریت حاصل کرتے وقت مجرمانہ ریکارڈ پر جھوٹ بولا گیا تو شہریت منسوخ ہوگی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بریٹ شومیٹ کا کہنا ہے کہ ڈی نیچرلائزیشن کی پیروی کرنا پہلی 5 نافذ ترجیحاات میں شامل ہے اور ڈی نیچرلائزیشن ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے تمام سطحوں پر امیگریشن سسٹم کو نئی شکل دے گا۔ واضح رہے کہ امریکا میں اس وقت ڈھائی کروڑ سے زائد امریکی شہری موجود ہیں، جو امریکا میں پیدا نہیں ہوئے اور مختلف ممالک سے آ کر یہاں سکونت اختیار کی اور امریکی شہریت حاصل کی۔ دوسری جانب شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دے رہی ہیں۔ امریکا میں شہری حقوق کی جدوجہد کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے امریکا میں پیدا ہونے والے محفوظ جب کہ سخت جدوجہد کے بعد امریکی شہریت حاصل کرنے والے غیر محفوظ ہو گئے۔ امریکی حکومت اپنے اس اقدام سے سیکنڈ گریڈ شہریوںکا طبقہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت نہ دینے کا اعلان کیا تھا اور عہدہ سنبھالنے کے بعد اس حوالے سے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ لیکن ٹرمپ کے اس حکم نامہ پر متعدد فیڈرل کورٹس نے عملدرآمد ہونے سے روک دیا تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے برتھ رائٹ سٹیزین شپ ختم کرنے کیلیے صدر ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے پیدا بچوں کو شہریت کا حق نہیں ملنا چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments