International

بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے

بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے

بنگلہ دیش میں ایک خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہونے کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ مقامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کا کہنا تھا کہ گذشتہ جمعرات کو ان کے والد کے گھر پر ان کا ریپ کیا گیا ہے۔ شیئر کی جانے والی ویڈیو کلپ میں متعدد افراد کو جائے وقوعہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے جنسی تشدد د کے الزام میں مبینہ ریپسٹ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدمے کی ’انتہائی سنجیدگی‘ کے ساتھ تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے گردش کرنے کے بعد گذشتہ ویک اینڈ پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی متعدد تنظیموں نے ریپ میں ملوث افراد کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون بنگلہ دیش کے ضلع کومیلا میں اپنے والد کے گھر آئی تھیں جہاں ایک پڑوسی نے گھر میں گھس کر ان پر جنسی تشدد کیا۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون نے متعدد مقامی میڈیا آؤٹ لیس کو انٹرویو دیے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ ملزم ’غلط ارادوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور اس نے ان پر تشدد کیا۔‘ پولیس نے متشبہ شخص کی شناخت فزور علی کے نام سے کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کے تشدد کے باعث اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد کے باعث ملزم کے ہاتھوں اور پاؤں میں زخم آئے ہیں جس کے سبب اسے اتوار کو عدالت میں نہیں پیش کیا جا سکا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments