International

امریکی اور اسرائیلی بموں کا نشانہ بننے والے ایران کے فردو جوہری مرکز پر تعیمراتی کام جاری

امریکی اور اسرائیلی بموں کا نشانہ بننے والے ایران کے فردو جوہری مرکز پر تعیمراتی کام جاری

میکسر ٹیکنالوجیز کی جانب سے لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کے فردو جوہری مرکز پر بھاری مشینری کو کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فردو ان جوہری مقامات میں سے ایک ہے جسے امریکہ نے نشانہ بنایا تھا۔ 29 جون کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں ایک ایکسکاویٹر اور کرین کو ایک نئی تعمیر شدہ سڑک کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جو کہ وہیں واقع ہے جہاں امریکہ نے بنکر بسٹر بم گرائے تھے۔ اس مقام سے تھوڑا آگے ہی ایک بلڈوزر اور ایک ٹرک کو بھی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں کچھ گاڑیوں کو بھی اس مقام کے داخلی راستے اور مشرق کی طرف واقع اس عمارت کے پاس دیکھا جا سکتا ہے جسے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نقصان پہنچا تھا۔ جوہری ہتھیاروں پر ریسرچ کرنے والے ڈیوڈ البرائٹ نے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کا تجزیہ کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہاں جاری تعمیراتی کاموں کے دوران گڑھوں کو بھرا جا رہا ہے، نقصانات کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور ریڈیولوجیکل نمونے لیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے فردو اور دیگر جوہری مقامات پر امریکی حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کا ’خاتمہ‘ کر دیا ہے۔ دوسری جانب جمعے کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا تھا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل ’کچھ مہینوں میں‘ بحال کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments