International

سعودی عرب : خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت شروع

سعودی عرب : خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت شروع

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری اب کسی بھی وقت رواں سال کے دوران عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے کسی بھی زمینی راستے یا ایئرپورٹ سے عمرہ کے لیے داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے 'نسک' کو اپنی درخواستیں بھجوا سکتے ہیں۔ ان خلیجی ملکوں کے شہریوں کے لیے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملٹیپل ویزا بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ جبکہ نسک کے ذریعے بھی وہ عمرہ کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ ان ملکوں کے شہری ٹرانزٹ ویزا 'سعودیہ ایئرلائنز' اور 'فلائی ناس' کے درمیان شراکت داری کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ جبکہ سیاحتی ویزا وزارت خارجہ کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلے عمرہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آسانی دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ وہ مقدس مقامات تک پہنچ سکیں اور ادائیگی عمرہ کر سکیں۔ تاہم ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسک سے عمرہ کے لیے اپلائی کریں ۔ واضح رہے کہ عمرہ کی ادائیگی سال میں کسی وقت بھی کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے سعودی وزارت حج و عمرہ وقتاً فوقتاً ضروری اعلانات کرتی رہتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments