International

برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی

برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی

برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنے کی اجازت دیدی، برآمدات کی قانونی حیثیت کا فیصلہ حکومت کریگی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی عدالت نے اسرائیل کو ایف35 کے پرزے کی برآمدگی کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برآمدات کی قانونی حیثیت کا فیصلہ حکومت کا اختیار ہے، یہ بھی درست ہے پرزے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں استعمال ہوسکتے ہیں برطانوی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حساس نوعیت کا فیصلہ ایگزیکٹیو کا اختیار ہے عدالت مداخلت نہیں کریگی۔ پیر کو 72 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ججز اسٹیفن میلز اور کیرن اسٹین نے کہا کہ یہ کیس صرف جیٹ کے پرزوں سے کہیں زیادہ "توجہ کا حامل مسئلہ” تھا۔ برطانیہ عالمی دفاعی پروگرام کے تحت اسرائیل کو ایف35 طیاروں کے پرزے فراہم کرتا ہے، فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم ’’الحق‘‘ نے برآمدات کےخلاف قانونی کارروائی کی تھی۔ عدالت میں الحق کا مؤقف تھا کہ اسرائیل کو پرزوں کی فراہمی بین الاقوامی جرائم میں مددگار بن سکتی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ فیصلے کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ قانونی مہم کا صرف آغاز ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments