International

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

میکسر ٹیکنالوجیز کی سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فردو جوہری تنصیب پر بھاری تعمیراتی مشینری کو دکھایا گیا ہے۔ 29 جون کو سامنے آنے والی تصاویر میں اس مقام پر کھدائی کرنے والی ایک مشین اور کرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں بلڈوزر اور کرین کو سائٹ تک ایک نئی تعمیر شدہ رسائی سڑک کے اوپر دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی ایرانی جوہری تنصیب ہے کہ جسے امریکہ کی جانب سے بنکر بسٹنگ بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ تعمیراتی مشینری سائٹ کے داخلی دروازے اور کمپلیکس کے مشرقی حصے میں ایک تباہ شدہ عمارت پر کام کرتی دکھائی دے رہی ہے، جسے امریکی حملوں کے ایک دن بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں نقصان پہنچا تھا۔ جوہری ہتھیاروں کے ماہر ڈیوڈ البرائٹ، جنھوں نے 28 جون کو لی گئی اسی جگہ کی تصاویر کا تجزیہ کیا تھا کہتے ہیں کہ تعمیراتی کام میں گڑھوں کو دوبارہ بھرنا، نقصانات کا تخمینہ لگانا اور ریڈیولاجیکل سیمپلنگ شامل ہوسکتے ہیں۔ امریکی حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھوں نے ایران کی جوہری افزودگی کی اہم تنصیبات کو ’تباہ‘ کر دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان ’سنگین‘ ہے لیکن تفصیلات واضح نہیں ہیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اصرار ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام طے شدہ وقت سے ’دہائیوں‘ پیچھے ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے جمعے کے روز کہا کہ ایران چند ماہ میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments