International

مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ

مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے منگل کے روز قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے، فلسطین میں خونریزی روکنے، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فوری روانی کو یقینی بنانے کے لیے مصر، قطر اور امریکہ کے درمیان مشترکہ کوششوں پر توجہ دی گئی۔ عبد العاطی نے فلسطینی حکومت اور اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ میں جلد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کے لیے مصر کی جانب سے جاری انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہ کانفرنس اس وقت ہوسکتی ہے جب مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ دونوں وزراء نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنگ بندی کو مستحکم کرنے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی بحرانوں کے سفارتی حل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments