برطانیہ کی حکومت نے فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کی حامی تنظیم فلسطین ایکشن پر پابندی کے لیے برطانوی وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں مسودہ پیش کر دیا۔ فلسطین ایکشن گروپ کے کارکنان برطانوی بیس میں گھس گئے تھے۔ دو فوجی طیاروں پر سرخ پینٹ اسپرے کر کے غزہ جنگ میں برطانوی حمایت پر احتجاج کیا تھا۔ برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ قومی سلامتی اور ماہرین کی سفارش پر پابندی کا اقدام کیا گیا ہے۔ برطانوی ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کوبرداشت نہیں کریں گے جو ملکی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں، پارلیمنٹ میں بل پاس ہونے کی صورت میں گروپ غیرقانونی ہو جائے گا۔ فلسطین ایکشن گروپ نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں پولیس کےساتھ جھڑپوں میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فلسطین ایکشن گروپ نے حکومتی کارروائی کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔ اپریل میں لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیابرطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے فلسطین کی آزادی کے لیے مارچ کا آغاز کیا۔ لندن کی سڑکیں ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مارچ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا۔ شرکا نے فلسطین کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جبکہ برطانوی عوام نے اسرائیل مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
Source: social media
تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا
اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
برطانیہ کا فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ
روس سے تعلقات کشیدہ: آذربائیجان نے 2 روسی گرفتار کر لیے
مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
ٹرمپ کی ایک بار پھر نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید
چین میں روبوٹس کے درمیان فٹ بال میچ، ’انسانوں سے زیادہ جوش و خروش‘
امداد اور واپسی کی شقوں میں ترمیم کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی