International

اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟

اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟

اسرائیل حالیہ جنگوں میں کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ جنگ کےلیے زیادہ پیسے کس نے دیے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک دفاعی بجٹ میں 5 اعشاریہ46 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے جنگی حملوں کےلیے سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں اسرائیل کےلیے امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو 17 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6 اعشاریہ 8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4 اعشاریہ 4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کےلیے دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments