چین کے دارالحکومت بیجنگ میں انسان نما روبوٹس کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس نے تماشائیوں کو انسانوں کے درمیان مقابلے سے زیادہ محظوظ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ اتنا مزہ تو انسانوں کے درمیان میچ دیکھ کر بھی نہیں آتا۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق چین کی فٹ بال ٹیم کئی برس سے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے جس کی وجہ سے فٹ بال کے شائقین کا جوش و خروش بھی کم پڑنا شروع ہو گیا تھا تاہم روبوٹس کے درمیان میچ کے اعلان پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جوق در جوق دیکھنے کے لیے پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے روبوٹس میں اے آئی کے فیچر بھی شامل کیے گئے تھے۔ اس ایونٹ میں روبوٹس کی چار ٹیموں نے حصہ لیا اور اس کے فائنل میچ میں انسان نما روبوٹس کی جانب سے مخالف ٹیم کے خلاف تین، تین گول کیے گئے۔ یہ روبوٹس کے درمیان ہونے والا پہلا فٹ بال میچ تھا اور کا مقصد روبوٹس کے درمیان کھیلوں کے مقابلے اور اس میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لینا تھا۔ چین ہیومینائڈ روبوٹ گیمز کی تیاری بھی کر رہا ہے جو کہ بیجنگ میں منعقد ہوں گی۔ مقابلے کا اہتمام کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اس میں جتنے بھی روبوٹ استعمال ہوئے ان میں مکمل طور پر اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی اور ان کی کارکردگی میں کسی قسم کی کوئی انسانی نگرانی یا مداخلت شامل نہیں تھی۔ ’کھلاڑیوں میں جدید قسم کے سنسرز لگائے تھے جن کی بدولت وہ بال کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ اس کا پیچھا کرنے اور گول پوسٹ کی طرف لے جانے کے لیے تگ و دو کرتے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران جتنے بھی روبوٹ گرے ان کو پھر سے اٹھانے کے لیے باہر سے مداخلت نہیں کی گئی بلکہ ان میں لگی ٹیکنالوجی کی بدولت ان کو معلوم ہو جاتا کہ وہ گر گیا اور کس طرح اٹھنا ہے۔ تاہم کچھ مواقع پر ایسا بھی ہوا کہ گرنے پر کسی کھلاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہوئی اور وہ نہ اٹھ سکا تو اس کو کارکن سٹریچر پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے جس سے میچ حقیقت سے قریب تر معلوم ہوا۔
Source: social media
تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا
اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
برطانیہ کا فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ
روس سے تعلقات کشیدہ: آذربائیجان نے 2 روسی گرفتار کر لیے
مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
ٹرمپ کی ایک بار پھر نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید
چین میں روبوٹس کے درمیان فٹ بال میچ، ’انسانوں سے زیادہ جوش و خروش‘
امداد اور واپسی کی شقوں میں ترمیم کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی