کویت میں کابینہ نے شبِ اسرا و المعراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر کو شہریوں کو تین دن کی تعطیلات مل جائیں۔ خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔ کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔ اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی تین چھٹیاں مل گئیں۔ یاد رہے کہ شب معراج مذہب اسلام میں ایک اہم اور خصوصی اہمیت کا حامل واقعہ ہے جب پیغمبرِ اسلام ﷺ نے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ اور پھر وہاں سے آسمانوں تک کا سفر کیا تھا۔
Source: social media
پوتین سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ، ولی عہد بھی شریک ہوں گے : ٹرمپ
جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں پولیس پر چاقو کا حملہ: افغان شہری پر مقدمے کا آغاز
اسرائیل اب حماس کو منظم, مسلح اور تازہ دم ہونے کا موقع نہ دے، جنگ شروع کرے؛ امریکا
سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں: شہزادہ خالد بن بندر
جرمنی میں ایک شخص نے ہڑتال پر بیٹھے مزدوروں پرگاڑی چڑھادی
سوڈانی فوج نے جیاد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
مصر اور قطر کی ثالثی؛ حماس ہفتے کے روز اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ
خاتون کا روزانہ دفتر جانے کیلیے ہوائی جہاز کا سفر! وجہ نا قابل یقین
’’کنگ کانگ‘‘ دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار، حیرت انگیز خصوصیات
صدر ٹرمپ نے 'خلیج میکسیکو' کو باضابطہ 'خلیج امریکا' کا نام دیدیا