International

تنزانیہ، مشتبہ ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک

تنزانیہ، مشتبہ ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تنزانیہ میں ماربرگ وبا کے پھیلاؤ سے ممبر ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے چیف ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کے 9 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 8 ہلاکتیں شامل ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس وائرس کے مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تنزانیہ اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایک ماہ قبل روانڈا میں اسی وبا سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ماربرگ ایک انتہائی متعدی ہیمرج بخار کا سبب بنتا ہے، یہ مرض پھل کھانے والے چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments