International

روسی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے ہندستانی شہری ہلاک، دوسرا زخمی: وزارتِ خارجہ

روسی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے ہندستانی شہری ہلاک، دوسرا زخمی: وزارتِ خارجہ

ہندستانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ روسی فوج میں بھرتی ہونے والا ایک بھارتی شہری ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا زخمی ہے اور ماسکو کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ماسکو میں روسی حکام اور نئی دہلی میں روسی سفارت خانے کے ساتھ اس معاملے کو "سختی سے اٹھایا" اور روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے بقیہ بھارتی شہریوں کو جلد فارغ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ وزارت نے کہا، "ہم میت کی جلد از جلد ہندستان منتقلی کے لیے روسی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے زخمی شخص کی جلد بازیابی اور ہندستان واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔" اس میں کہا گیا کہ دونوں کا تعلق جنوبی ریاست کیرالہ سے تھا۔ بھارتی پولیس نے مئی میں انسانی سمگلروں کے نیٹ ورک سے منسلک چار افراد کو گرفتار کیا تھا جو نوجوانوں کو منافع بخش ملازمتوں یا یونیورسٹی میں داخلوں کا وعدہ کر کے روس لے جاتے اور وہاں یوکرین کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے بھرتی ہونے پر مجبور کرتے تھے۔ گذشتہ سال جنگ میں ہندستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد نئی دہلی نے مطالبہ کیا کہ روسی فوج میں بھارتی شہریوں کی بھرتی روکی جائے اور بھارتیوں پر زور دیا کہ وہ روس میں ملازمت کی تلاش میں احتیاط برتیں۔ وزارتِ خارجہ نے ستمبر میں کہا تھا کہ تقریباً 45 ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج سے فارغ کر دیا گیا اور مزید 50 کی رہائی کی کوششیں جاری تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments