جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں رات بھر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 13 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہر ماہ اوسطاً 475 بچے اور ایک دن میں 15 بچے عمر بھرکے لیے کی معذوری کا شکار ہوئے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 645 فلسطینی شہیدچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 10ہزار فلسطینی بھی زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دوسری جانب غزہ جنگ بندی ڈیل کے لیے کی کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ ابتدائی معلومات کےمطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تازہ مسودے کے تحت غزہ میں 42 دن کے لیے لڑائی روک دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیل کے تحت درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہوگی اورسیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
Source: social media
ایردوآن کو امریکی ایف-35 پروگرام میں ترکیہ کی دوبارہ مرحلہ وار شمولیت کا یقین
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ
اسرائیل اب تجاویز قبول کرے ورنہ ہم نئی جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کمانڈر
کیا چینی صدر شی جنپنگ غائب ہو گئے! چین میں اقتدار بدلنے کی چہ می گوئیاں ہو گئیں شروع
ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے
بھوک کی شدت سے غزہ میں عوام بے ہوش؛ ڈبلیو ایچ او کی انتہائی دل دہلانے والی رپورٹ
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے حامی بھرلی، ٹرمپ نے خیر مقدم کیا
ایرانی صدر کا اسرائیلی جرائم کیخلاف مسلم اتحاد کا مطالبہ
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
امریکی ریاست ٹیکساس اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر
برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت/ 20 سے زائد مظاہرین گرفتار