International

ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ

ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے نہ تو اپنے جوہری مقامات کی تفتیش کی اجازت دی ہے اور نہ یورینیم کی افزودگی سے دست بردار ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔ صدر ٹرمپ نے ایئرفورس ون طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے خیال میں ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل نقصان پہنچ چکا ہے، اگرچہ ممکن ہے کہ تہران کسی اور مقام پر اسے دوبارہ شروع کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ پیر کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر ایران کے مسئلے پر بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ ایران امریکہ سے بات چیت کا خواہاں ہے، اور "اگر ضرورت ہوئی" تو وہ اس کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ صدر نے ریاست آئیووا میں ایک انتخابی جلسے کے لیے روانگی سے قبل اینڈروز ایئر بیس پر صحافیوں سے کہا "ایران بات کرنا چاہتا ہے، اور میرا خیال ہے کہ وہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ یہ بات چیت ہو۔" انھوں نے مزید کہا "ہم انھیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتے، بلکہ صرف یہ موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایک باقاعدہ ریاست بن سکیں۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments