امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور لڑکیوں کے ایک کیمپ میں موجود 25 افراد لاپتہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے اس سانحے کو ’حیران کن‘ اور ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ وفاقی حکام نے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ ایبٹ نے بتایا کہ رات بھر سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ٹیکساس کے حکام لاپتہ افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکے۔ ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک کا کہنا ہے کہ سائپریس جھیل اور سینئر ہل میں تمام کیمپرز کو تلاش کیا جا رہا۔ بیان میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ کی بیٹی نہیں ملی تو آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔ اگر آپ سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا گیا ہے، تو آپ کی بیٹی مل چکی ہے۔ ‘ ’لیکن اس کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ (لاپتہ بچے) نہیں رہے۔ وہ رابطے سے باہر ہوسکتے ہیں۔‘ پیٹرک نے عوام کی جانب سے ذاتی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی پیشکش پر کہا کہ انھیں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے کسی اضافی سامان کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادی اداروں کے پاس 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون، 9 ریسکیو ٹیمیں اور تیراکوں سمیت 400 سے 500 افراد موجود ہیں۔ بعد ازاں جمعے کے روز ٹیکساس کے میجر جنرل تھامس سولزر نے کہا کہ پانچ ہیلی کاپٹرز اور امدادی تیراکوں کے ساتھ مل کر ’ہائی پروفائل ٹیکٹیکل فوجی گاڑیاں‘ تعینات کی گئی ہیں تاکہ اونچی سطح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالے گئے لوگوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ تقریبا 237 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے وارڈنز کیمپ مسٹک پہنچ گئے ہیں جہاں حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں اب تک 20 سے زائد لڑکیاں لاپتہ ہیں۔ علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن کی بندش کی وجہ سے علاقے کے بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنا مشکل ہو گیا ہے جن میں سمر کیمپ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ جمعے کی صبح ریاست میں اچانک آنے والے سیلاب نے ہل کنٹری اور کونچو ویلی کے علاقوں میںی تباہی مچا دی۔
Source: social media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر